• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیا

کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہوگیا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلا رہا تھا، 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا۔

چالان کا عکس
چالان کا عکس

انہوں نے کہا کہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہے، ڈرائیور پر سختی کی ہے کہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کرے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یقینی طور پر چالان بھروں گا۔

قومی خبریں سے مزید