• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی ایتھلیٹ روس ایجلی نے آئس لینڈ کا تیر کر 1000 میل کا سفر مکمل کر لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ کے معروف ایکسٹریم ایتھلیٹ روس ایجلی نے ناقابلِ یقین کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے آئس لینڈ کا تیر کر 1000 میل کا سفر مکمل کر لیا۔

39 سالہ ایجلی نے یہ چیلنجنگ سفر چار ماہ میں مکمل کیا، جس دوران انہیں بلند و بالا لہروں، منجمد پانی اور مقامی سمندری حیات کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے اپنی یہ مہم 17 مئی کو شروع کی اور 8 ستمبر کو ریکیاوک میں اختتام پذیر کی۔

اس کٹھن سفر کے دوران ایجلی کی زبان مسلسل کھارے پانی کے اثرات کی وجہ سےمتاثر بھی رہی، تاہم ہمت نہ ہارتے ہوئے انہوں نے دنیا کے اس منفرد اور مشکل ترین تیرنے کے مقابلے کو مکمل کیا۔

اس کامیابی کے بعد روس ایجلی نے کہا کہ یہ اب تک کا سب سے مشکل اور بلند حوصلہ چیلنج تھا جو میں نے آزمایا، آئس لینڈ نے مجھے اپنی جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو پرکھنے کا شاندار موقع دیا اور یہاں کے تجربات ناقابلِ فراموش ہیں۔

اپنی مہم کے دوران وہ روزانہ 10 ہزار سے 15 ہزار کیلوریز تک خوراک استعمال کرتے رہے تاکہ جسمانی توانائی برقرار رکھ سکیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید