• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے ایف سی فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے رواں ماہ دمام میں ہونے والے اے ایف سی فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کسی بین الاقوامی فٹبال مقابلے میں شرکت کرے گا۔ 

اسکواڈ میں گول کیپر محمد زید اورمحمد طاہر، اینکر(ڈیفنڈر) میں محمد حمزہ خان، حمزہ نصرت، زہیر الطاف اور آصف احمد، رائٹ ونگ میں حسان ظفر، عبدالحنان، یوسف احمد اور شمس تاج شامل ہیں۔

لیفٹ ونگ میں معیز سجاد، محمد بن مسعود اور عارض محمود جبکہ اسٹرایکرز میں محمد عدنان، محمد علی ریاض خان اور زید اللہ خان شامل ہیں۔

پاکستان گروپ ڈی میں عراق، تائیوان اور میزبان سعودی عرب کے ساتھ موجود ہے۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 20 ستمبر کو عراق کے خلاف کھیلے گی۔ دوسرا میچ 22 ستمبر کو سعودی عرب کے خلاف جبکہ گروپ مرحلے کا اختتامی میچ 24 ستمبر کو تائیوان کے خلاف ہوگا۔  تمام میچز دمام، سعودی عرب میں کھیلے جائیں گے۔

انڈر 23 ایشین کپ: کوالیفائرز کے تیسرے میچ میں بھی شکست

اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2026ء کوالیفائرز کے تیسرے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، کمبوڈیا میں کھیلے جانے والے گروپ جی کے تیسرے میچ میں عمان نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔

اس طرح عراق اور میزبان کمبوڈیا کے خلاف شکست کے بعد قومی ٹیم کی یہ تیسری شکست ہے۔ تین میچوں پاکستان نے صرف ایک گول اسکور کیا جبکہ دس گول اسکے خلاف ہوئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید