ٹی20 ایشیاء کپ کے دوسرے میچ میں پلیئر آف دی میچ قرار پانے والے بھارتی کرکٹر کلدیپ یادیو کا کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ ایونٹ میں اسی طرح کھیلوں۔
یو اے ای کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ کا اچھا آغاز کیا ہے۔
کپتان یو اے ای محمد وسیم نے کہا کہ ہم نے آغاز اچھا کیا تھا لیکن وکٹیں گرنے سے کم اسکور بنا سکے، ہمیں بحیثیت ٹیم کم بیک کرنا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کماریادیو کا کہنا ہے کہ لڑکوں نے بہترین پرفارم کیا ہے، یو اے ای کی کنڈیشنز میں ہم نے کافی میچز کھیلے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ٹی20 ایشیاء کپ 2025ء کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کلدیپ یادیو نے 4 وکٹیں لیں جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرا دیا گیا ہے۔