• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ایشیا کپ: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

ٹی20 ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو میزبان ٹیم 14ویں اوور میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

علی شان شرفو 22 اور کپتان محمد وسیم 19 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، کوئی اور بیٹر دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکا۔

بھارت کے کلدیپ یادیو نے 4، شیوم دوبے نے 3 وکٹ اپنے نام کیے، جسپریت بمرا، اکثر پٹل اور وریون چکروتی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں بھارت نے 58 رنز کا ہدف پانچویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، آؤٹ ہونے والے ابھیشیک شرما 30 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

شبمن گل 20 اور کپتان سوریا کمار یادیو 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ لوٹے، یو اے ای کی طرف سے واحد وکٹ جنید صدیقی نے اپنے نام کی۔

اس سے قبل دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ پہلا میچ ہے، بھارتی ٹیم ٹی20 میں عالمی چیمپئن اور ٹی 20 ایشیا کپ کی فیورٹ ٹیم ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دوسرا ٹی20 میچ تھا، اس سے قبل یہ 2016ء میں مدمقابل آئے تھے، جس میں یو اے ای کو 9 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارتی ٹیم نے گزشتہ ٹی20 ورلڈ کپ سے اب تک 24 میچز جیتے اور اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید