• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف انڈر 17 فٹبال چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سری لنکا میں 15 سے 27 ستمبر تک ہونے والی ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 

ہیڈ کوچ سید ناصر اسماعیل نے حتمی اسکواڈ کی منظوری دی۔ 

اسکواڈ میں گول کیپرز سمر رزاق، خلیل جبران اور عادل علی خان، ڈیفینڈرز ندیم حسین، محمد عالم، محمد مسعود، محمد زبیر، شاہد انجم، عابث رضا اور عزیزاللہ شامل ہیں۔

مڈ فیلڈرز مصطفیٰ اصرار، عبدالصمد، ابراہیم آصف، محمد طلحہ، ہارون رشید، محمد عیسیٰ اور سعد ٹوانہ، فارورڈز محمد عبداللہ، منصور احمد، حسنین ولی رضا، محمد اویس، حمزہ یاسر اور سید شہرام بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھوٹان کے خلاف کھیلے گی، دوسرا میچ 19 ستمبر کو مالدیپ کے خلاف جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 22 ستمبر کو بھارت کے خلاف شیڈول ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید