• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا، چیمپئن 18 سے 22 ستمبر تک مالدیپ میں ہوگی۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان ٹیم سری لنکا اور مالدیپ سے مقابلہ کرے گی۔

20 ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ پہلے جنوبی افریقا اور پھر بنگلہ دیش سے ہوگا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل 21 اور فائنل 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ہینڈ بال ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلئے مالدیپ پہنچ چکی ہے۔

قومی ٹیم نے گزشتہ شب مالدیپ پہنچنے کے بعد آج میزبان ٹیم سے پریکٹس میچ بھی کھیلا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید