• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کے سابق ایم این اے کیخلاف ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

حکمران جماعت ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز کے خلاف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

رحیم یار خان پولیس نے ایم این اے کے ساتھ سابق ایم پی اے محمود الحسن چیمہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، دونوں سابق اراکین اسمبلی کے خلاف مقدمہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام پر درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق 100 سے زائد افراد نے ٹاؤن آفس میں ہنگامہ آرائی کی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے دفتر پر توڑ پھوڑ کی، سیکیورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنایا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں متعدد افراد زیر حراست ہیں۔

سابق ایم این اے میاں امتیاز کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پر کرپشن کا الزام ہے، انہیں گرفتار کیا جائے۔

پولیس حکام کے مطابق ہنگامہ آرائی کا واقعہ 2 روز قبل پیش آیا تھا جبکہ مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید