اگر آپ ذیابیطس یعنی شوگر ہوگئی ہے، آپ اچھی اور معیاری زندگی کےلیے اسے قابو میں رکھنا چاہتے ہیں، تو یہاں ہم آسان عادتیں بتا رہے ہیں۔
ریسرچ کے مطابق ذیابیطس دنیا میں موجود بڑی بیماریوں میں سے ایک ہے، جس سے ہر سال لاکھوں لوگ متاثر ہوتے ہیں، شوگر کو اگر مناسب انداز میں نہ سنبھالا جائے تو یہ کئی خطرناک پیچیدگیوں کا سبب بن جاتی ہے۔
شوگر کی بیماری سے متاثرہ فرد کےلیے زندگی میں بڑی تبدیلیوں کی ضرورت نہیں بلکہ چھوٹی مگر مستقل مزاجی کے ساتھ اپنائی گئی عادات زیادہ مفید ثابت ہوتی ہیں۔
ریسرچ کے مطابق شوگر کی ادویات کے ساتھ ورزش، ہلکی واک کرنی ہے اور خود سے ذہنی تناؤ کو دور رکھنا ہے، یہی عوامل صحت مند اور معیاری زندگی کے لیے بے حد ضروری ہیں۔
شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کےلیے متوازن کھانا کھائیں، سبزیاں، پروٹین اور فائبر لیں اور کوشش کریں کارب کی مقدار کم لیں، اگر لینا ہے تو رات کے بجائے دن میں لیں۔
کھانے کو اچھی طرح چبائیں تاکہ ہاضمہ بہتر رہے، جس کی وجہ سے شوگر تیزی سے نہیں بڑھتی، کھانے کے بعد ہلکی واک بھی توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
ریسرچ کے مطابق شوگر کی باقاعدہ جانچ پڑتال کریں تاکہ علاج کو ایڈجسٹ کیا جاسکے، ذہنی دباؤ کم کریں، اس کےلیے گہری سانس کی مشق کریں یا مراقبے کو زندگی کا حصہ بنائیں۔
نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔