• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیگاری قتل کیس: سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور

 بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈیگاری قتل کیس میں سردار شیرباز ساتکزئی کی ضمانت منظور کر لی۔

سردار شیرباز نے ڈیگاری قتل کیس میں درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ عدالت نے سردار شیرباز کو 5  لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ 

واضح رہے کہ سردار شیرباز کو ڈیگاری قتل کیس میں 3 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈیگاری میں ایک خاتون اور مرد کو جرگے کے حکم پر قتل کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید