• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 سال تک فائبر نیٹ کو 60 فیصد تک لے جائیں گے: شزا فاطمہ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شِزا فاطمہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے پاکستان کو ڈیجیٹل حب پر پہنچائیں، اگلے 3 سال تک فائبر نیٹ کو 60 فیصد تک لے جائیں گے۔

حیدر آباد میں نیشنل انکوبیشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کے دوران شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، اسٹارٹ اپس اور نوجوانوں کے لیے فنڈ ریزنگ سے متعلق وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایات ہیں، آئی ٹی کے فروغ کے لیے ہیومن ریسورسز کو بڑھایا جارہا ہے، انفرا اسٹرکچر کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

انہوں مزید کہا کہ ملک بھر میں 8 انکیوبیشن سینٹرز کام کر رہے ہیں، صرف حیدر آباد سے ایک ارب سے زائد کے اسٹارٹ اَپس ہوئے، سالانہ تین لاکھ سے زائد نوجوان تربیت حاصل کر کے اسٹارٹ اَپس شروع کر رہے ہیں، مختلف یونیورسٹیز سے الحاق اور آئی کلاؤڈ پر کام ہوا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ایکٹ کی منظوری کا مقصد ڈیجیٹل سسٹم کی جانب بڑھنا ہے، ڈیجیٹل سسٹم سے عام عوام کی زندگی میں تبدیلی لانی ہے، زندگی کا ہر شعبہ ڈیجیٹل ہو رہا ہے، نادرا سے مل کر ڈیجیٹل ڈیٹا جمع کر رہے ہیں، ہر شخص کا ڈیٹا محفوظ ہوگا، ڈیجیٹل انقلاب سے ہر معلومات حاصل ہوں گی۔

شزا فاطمہ نے یہ بھی کہا کہ خریداری کرنے والے کسی بھی شخص کا ڈیٹا ریوینیو میں نہیں جاتا، آنے والے وقت میں گرین انیشیٹو کے تحت زراعت میں بھی ڈیجیٹلائزیشن ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید