سندھ میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے موقع پر صوبائی حکومت نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق متعلقہ اضلاع کے حلقوں میں بدھ 24 ستمبر کو تعطیل ہوگی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 24 ستمبر کو ہوں گے، انتخابات کے لیے تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 2 ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستوں پر ہوں گے۔
6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین، 13 جنرل وارڈ ممبر کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے، 14 ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران، 21 مانیٹرنگ افسران فرائض انجام دیں گے۔
رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار187 ہے، ایک لاکھ 33 ہزار 38 مرد اور ایک لاکھ 10 ہزار 154 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔
انتخابی عمل کے لیے 1512 اہلکار ذمہ داریاں نبھائیں گے، مجموعی طور پر 167 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، 17 مرد،17خواتین اور 134 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 127 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 34 اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں۔