• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 ایشیا کپ: بنگلادیشی ٹیم زیادہ چھکے مارنے کے باوجود ہار گئی

شاہین شاہ آفریدی نے 13ویں اوور میں اننگز کا پہلا چھکا لگایا، فوٹوز اے ایف پی
شاہین شاہ آفریدی نے 13ویں اوور میں اننگز کا پہلا چھکا لگایا، فوٹوز اے ایف پی 

ٹی20 ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا، دلچسپ بات یہ رہی کہ میچ میں زیادہ چھکے مارنے والی ٹیم ہار گئی۔

دبئی میں کھیلے گئے سپر فور کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے صرف 5 چھکے لگائے، جبکہ بنگلا دیش نے 7 چھکے جڑے۔ تاہم، چھکوں کی یہ حکمت عملی پچ کے مزاج کے خلاف ثابت ہوئی اور بنگلا دیشی بلے باز بار بار کیچ دے بیٹھے۔

بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر مقررہ 20 اوورز میں 135 رنز بنائے۔ اگرچہ ابتدائی بلے باز ناکام رہے، مگر نچلے آرڈر نے کچھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک قابلِ دفاع ہدف تک پہنچا دیا، شاہین شاہ آفریدی نے 13ویں اوور میں اننگز کا پہلا چھکا لگایا، وہ 2 چھکوں کی مدد سے 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جبکہ اننگز میں سب سے زیادہ 31 رنز بنانے والے محمد حارث نے 1 چھکا 2 چوکے لگائے، ان کے علاوہ محمد نواز نے بھی اپنی اننگز میں 3 مرتبہ گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکا، جس میں 2 چھکے اور 1 چوکا شامل تھا۔

جواب میں بنگلا دیش کے اوپنرز اور مڈل آرڈر پاکستان کے اسپنرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے پاور پلے میں دو شکار کیے جبکہ صائم ایوب نے درمیان کے اوورز میں 2 اہم وکٹیں لے کر بنگلادیش کا رن ریٹ قابو سے باہر کر دیا۔

پاکستان کی شاندار بولنگ کے باعث 135 رنز بھی کافی ثابت ہوئے اور یوں گرین شرٹس نے تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے ساتھ بڑا مقابلہ طے کر لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید