سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر پابندی لگا دی۔
سیکریٹری ماحولیات سندھ زبیر چنہ کے مطابق ٹائر جلانے اور ناقص پائرو لائسز پلانٹس سے فضا، مٹی اور پانی شدید متاثر ہو رہے ہیں، ٹائر جلانے سے سانس، دل اور اعصابی امراض بڑھ رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ٹائر پائرو لائسز جیسے خطرناک عمل سے کراچی کی فضائی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ چکی ہے، سندھ ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے نام سے نئے قواعد کا مسودہ تیار کیا ہے۔
زبیر چنہ نے بتایا ہے کہ سب اسٹینڈرڈ فیولز، ٹائر آئل، غیر محفوظ ایندھن کے استعمال، تیاری اور فروخت ممنوع ہو گی، تمام پلانٹس کے لیے لائسنسنگ، ماحولیاتی کنٹرول سسٹم اور اخراج کی حد کے تقاضے لازم ہوں گے۔
سیکریٹری ماحولیات سندھ نے یہ بھی بتایا ہے کہ خلاف ورزی پر پلانٹس ضبط اور جرمانوں کی تجاویز ہیں۔