• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب:فصلوں کی باقیات، پولی تھین اور ربڑ جلانے پر پابندی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں فصلوں کی باقیات، پولی تھین بیگ،ٹائر اور ربڑ جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چاول کی فصل کی باقیات تلف کرنے کے لیے ’’رائس چاپر‘‘ استعمال کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ بھارت سے فصلوں کی باقیات جلانے سے آنے والی راکھ کی مانیٹرنگ کیلئے بی آر بی نہر کے پار خصوصی ایئر اسٹیشن بھی قائم کر دیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط ایندھن استعمال کرنے والے اینٹوں کے 53بھٹے بھی بند کر دیےگئے ہیں۔ پرانے ڈیزائن پر بننے والے نئے بھٹوں کی تعمیر بھی روک دی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ائیر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی موبائل لیب 18اکتوبر سے فنکشنل ہوجائے گی۔ گوجرانوالہ،فیصل آباد،ملتان میں بھی ائیرمانیٹرنگ اسٹیشن جلدکام شروع کردیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےاجلاس میں کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کے امور کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کردیاگیا ہے جبکہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے پر 200 صنعتی یونٹ سیل اور فصلیں جلانے پر 50 مقدمات درج کیے گئے۔

تازہ ترین