• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Money Market System Facing Capital Shortage
منی مارکیٹ سسٹم کو سرمائے کی قلت کے باعث اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں کو سات روز کے لئے921 ارب 85 کروڑ روپے فراہم کردئیے ۔

مرکزی بینک کے مطابق منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کے باعث بینکوں نے 934 ارب 35 کروڑ روپے طلب کئے تھے جس پر اسٹیٹ بینک نےاوپن مارکیٹ آپریشن کےذریعے بینکوں کو سات روز کے لئے 921 ارب 85 کروڑ روپے فراہم کردئیے ہیں ۔

بینکس سات روز کے لئے فراہم کردہ رقم پر 5.79فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع ادا کریں گے۔
تازہ ترین