• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم بی ایل اے کے لوگوں کی ماہ رنگ بلوچ کیساتھ تصویریں سامنے آ چکیں: سرفراز بنگلزئی

کالعدم بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کے لوگوں کی ماہ رنگ بلوچ کے ساتھ تصویریں سامنے آ چکی ہیں۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کو بیرونِ ملک سے فنڈنگ ہوتی ہے، جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے، ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے میں آ کر میں نے اپنے بچے اور ساتھی کھوئے ہیں۔

سرفراز بنگلزئی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں کے ساتھی افغانستان میں روپوش ہیں، دہشت گرد عناصر قوم پرستی کا نعرہ لگا کر صوبے کے عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے کیمپوں میں منتقل کر کے ٹریننگ دی جاتی ہے، دہشت گرد عناصر نوجوانوں کو بہکا کر اپنی صفوں میں شامل کرتے ہیں۔

بی این اے کے سابق کمانڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ جذبات میں آ کر نام نہاد تحریک کا حصہ بننے والے بعد میں پچھتاتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو دہشت گرد عناصر سے دور رکھنے کے لیے ان پر کڑی نظر رکھیں۔

قومی خبریں سے مزید