کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کے ساتھ موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکل چلاتے ہوئے کی ویڈیو ایک شہری نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی ہے۔
ویڈیو میں ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیگیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی بےہنگم ٹریفک کے بعد حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی ورزی کے خلاف ای چالان سسٹم متعارف کروایا گیا ہے۔
ای چالان کے نئے سسٹم کے تحت ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تاحال ہزاروں چالان کیے جا چکے ہیں۔