• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان

لاہور (خبرنگار) تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے قائدین کا ہنگامی اجلاس پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی سابق ممبر قومی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری ، سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا قادری، وفاق المساجد الرضویہ پاکستان کے سربراہ مفتی محمد مقیم خاں، جمعیت علمائے پاکستان (نیازی) کے پیر اختر رسول قادری،منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر مفتی غلام اصغر صدیقی،،انجمنِ اساتذہ پاکستان کے محمد اسحاق رحمانی، مرکزی جماعت اہلِ سنت پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات سید احسان احمد گیلانی ، تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے ترجمان محمد اکرم رضوی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ سانحہ مریدے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ تحریکِ لبیک اور تنظیمات اہلسنت کے بے گناہ کارکنان و قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔
کراچی سے مزید