ایران کی جانب سے بحرین میں واقع امریکی اہداف پر تازہ حملہ کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق منامہ میں امریکی بحریہ کے ففتھ فلیٹ کے ہیڈ کوارٹر پر آگ کی اطلاعات ہیں، دھوئیں کے سیاہ بادل میلوں دور تک دکھائی دے رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کے ہیڈکوارٹر پر ایرانی حملے میں جانی نقصان سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ابھی تک امریکی یا بحرینی حکام کی جانب سے بھی باضابطہ تصدیق جاری نہیں کی گئی ہے۔