• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ٹرمپ کے خلاف ہزاروں مظاہرے

ٹرمپ حکومت کے خلاف امریکہ کی تمام ریاستوں میں نو کنگز مظاہرے جاری ہیں۔

امریکا کے بڑے شہروں سمیت ڈھائی ہزار مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ آمریت اور فوجی جبر کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی تارکین وطن کی بے دخلی کیلئے چھاپوں اور مختلف ریاستوں میں فوج کی تعیناتی پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ اور ریپبلکن رہنماوں نے مظاہروں کو امریکا مخالف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ملک بھر میں مظاہروں میں تیزی اور احتجاج کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید