• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں حماس کے درجنوں اہداف کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے، اسرائیلی فوج

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ غزہ میں حماس کے درجنوں اہداف کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے، حماس کے زیراستعمال ایک سرنگ کو 120راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔ 

اسرائیلی فوج نے کہا حماس کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر غزہ میں امداد روک دی گئی۔ 

اسرائیلی حکام کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیل کے 2 فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ آج حماس کی جانب سے ’یلو لائن‘ کے مقام پر اسرائیلی فوج پر 3 حملے کیے گئے ہیں۔ 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر آج مزید کارروائی کر سکتے ہیں، حماس کے انفرا اسٹرکچر اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ 

ترجمان اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل جنگ بندی کی شرائط پر مکمل عمل کر رہا ہے۔

ترجمان اسرائیلی حکومت کا کہنا کہ جنگ بندی جاری ہے مگر اسرائیلی فوجی اپنی دفاعی کارروائی کر سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید