فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا وفد مرکزی رہنما خلیل الحیہ کی سربراہی میں قاہرہ پہنچ گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کا وفد غزہ جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانےکے لیے قاہرہ پہنچا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اتوار کی صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں مزید 35 فسطینی شہید ہوگئے ہیں۔