• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا زیلنسکی کو جنگ بندی کیلئے روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور

امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو جنگ بندی کیلئے روسی صدر کی شرائط ماننے پر زور دیا ہے۔

برطانوی اخبار  فنانشل ٹائمز کے دعویٰ کے مطابق صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو روسی صدر کی دھمکی سے خبردار کیا۔

روسی صدر نے کہا تھا کہ اگر یوکرین نے شرائط نہیں مانی تو اسے تباہ کردیں گے۔

برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ مشرقی ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے کردیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ موجودہ محاذ پر روک دینی چاہیے، جبکہ زیلنسکی نے اسے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید