کراچی( پ ر)ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ آج عالمی سطح پر قیام امن کی ضرورت اور اہمیت کو تسلیم کیا جا چکا ہے ،عالمی قوتیں مختلف ممالک کے د رمیان جنگوں کے خاتمے اور قیام امن کی کوششوں میں مصروف ہیں جو قابل ستائش عمل ہے ،انہوں نے کہا کہ قوم اور ملک اپنے وسائل کو انسانی مفادات ،قیام امن اورترقی کیلئے استعمال کرے ،انتہا پسندی انسانوں کیلئے سود مند ثابت نہیں ہوسکتی،انہوں نے کہا کہ قیام امن کیلئے صلح حدیبیہ اور صلح امام حسینؑ ہماری شعوری ہدایت کیلئے موجود ہے ۔