کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے ہندو برادری کو اُن کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ، رنگ، نسل اور مذہب کے امتیاز سے بالاتر ہو کر محبت ، بھائی چارے ، قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال پیش کرتی ہیں جو ملک کی اصل پہچان ہے،انہوں نے کہا کہ سندھ میں رہنے والی اقلیتی برادری طویل عرصے سے مشکلات اور محرومیوں کا شکار ہے ، جبکہ سندھ حکومت کے پاس ان کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی واضح یا مؤثر منصوبہ موجود نہیں،اس بات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ اقلیتی وِنگ سندھ کے صدر اور سابق ایم پی اے نند کمار گوکلانی سے گفتگو کے دوران کیا ۔