بھارتی ہدایتکار اور کوریوگرافر فرح خان اور اداکار جیکی شروف کی گفتگو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 68 سالہ جیکی شروف 60 سالہ فرح خان کے کوکنگ ولاگ کا حصہ بنے، اس پروگرام نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔
1989 کی بات ہے جیکی شروف نے ان دنوں عوامی زبان یعنی گالیوں کے ساتھ پولیو ویکسین لگوانے کے حوالے سے پیغام دیا تھا۔
فرح خان نے جیکی شروف کے 90 کی دہائی کے اس پولیو اشتہار پر انہیں چھیڑا اور مزاحیہ انداز میں کہا ’گالی دینے والے دل کے بہت صاف ہوتے ہیں‘۔
اس پر بھارتی اداکار پہلے تو ہنستے رہے اور پھر اپنے انداز میں کہا ’ایسے مت بولو، سب گالی دینے لگ جائیں گے اور الزام مجھ پر ڈال دیں گے‘۔
اس پر دونوں جانب سے قہقہے لگ گئے، یہی وہ لمحہ تھا، جس کی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ شو کے دوران کئی لمحات تھے جب فرح خان اور جیکی شروف نے دلچسپ گفتگو کی۔
اس شو کے دوران جیکی شروف نے اپنے انداز گفتگو ہی سے نہیں بلکہ کھانا بناکر بھی لوگوں کو خوب محظوظ کیا۔
بھارتی اداکار نے چار دہائیوں کے دوران 13 زبانوں میں 250 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور شاندار پرفارمنس پر 4 فلم فیئر سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے ہیں۔