• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش: ڈھاکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خوفناک آگ سے ایک ارب ڈالر سے زائد کے نقصانات کا خدشہ

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بنگلادیش کے ڈھاکا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لگنے والی خوفناک آگ سے ایک ارب ڈالر سے زائد کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

ڈھاکا ایئر پورٹ کے کارگو لاجسٹکس سیکشن میں گزشتہ ہفتے کے روز آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں  تقریباً 35 افراد زخمی ہوئے تھے۔

27 گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پایا لیا گیا تھا، آگ سے کپڑے، خام مال اور دیگر اشیاء جل گئی تھیں جبکہ پروازوں اور ایئرپورٹ کی سرگرمیوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔

ڈھاکا ایئرپورٹ پر آگ لگنے سے بنگلادیش کے برآمدی معاہدے خطرے میں پڑنے کا امکان ہے۔  آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کےلیے تحقیقات جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید