• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر سہ فریقی یا شٹل ڈپلومیسی میٹنگ کیلئے بلایا گیا تو بڈاپسٹ جاؤں گا: یوکرینی صدر

یوکرینی صدر زیلنسکی—فائل فوٹو
یوکرینی صدر زیلنسکی—فائل فوٹو

یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اگر سہ فریقی یا شٹل ڈپلومیسی میٹنگ کےلیے بلایا گیا تو بڈاپسٹ جاؤں گا۔

تاہم وہ بڈاپسٹ کو پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے لیے بہترین مقام کے طور پر نہیں دیکھتے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن ڈونیٹسک اور لوہانسک ریجن پرمکمل قبضہ چاہتے ہیں اور ان علاقوں پر قبضے کے بعد وہ یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ وہ جنگ جیت چکے ہیں۔

یوکرینی صدر نے بتایا کہ وہ اس ہفتے یورپی رہنماؤں سے ملیں گے جو یوکرین کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پیوٹن سے ایک اور ملاقات کا موقع ملنے تک روس سے کشیدگی نہیں چاہتے، ہم وہیں کھڑے ہیں جیسے ہم پہلے فرنٹ لائن پر کھڑے تھے۔

یوکرینی صدر نے کہا کہ وہ بڈاپسٹ کو پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے لیے بہترین مقام کے طور پر نہیں دیکھتے۔

زیلنسکی نے ہتھیاروں کی خریدو فروخت کے حوالے سے واضح کیا کہ اگر امریکا یوکرین کو میزائل دیتا ہے تو یوکرین امریکا کو ڈرون فراہم کرنے کو تیار ہے، جبکہ یوکرین 25 پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم خرید نے کے لیے امریکا سے معاہدے کی تیاری کر رہا ہے۔

یوکرین اور امریکا کے مابین ممکنہ معاشی تعاون کے بارے میں انہوں نے کہا کہ امریکی توانائی کمپنیاں یوکرین کی مارکیٹ میں داخل ہونا چاہتی ہیں جبکہ یوکرین امریکا کے تعاون سے بحیرہ اسود پر ایل این جی ٹرمینل بنانے پر غور کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید