• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے مغربی کنارے میں 17 ایکڑ زمین پر قبضہ کرلیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فوجی ضروریات کا بہانہ تراش کر اراضی پر قبضہ کرلیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ادارے کالونائزیشن اینڈ وال ریسسٹنس کمیشن (CWRC) کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا کہ اسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب بہت سے دیہاتوں پر کا گہراؤ کرکے 17 ایکڑ سے زائد زمین ہتھیالی ہے۔

کمیشن نے مزید بتایا کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی نے مجموعی طور پر 17 ایکڑ اور 147 مربع میٹر زمین کو فوجی مقاصد کے لیے چھینا ہے۔

فلسطینی کمیشن نے مزید بتایا کہ 2025ء کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے کی مختلف زمینوں پر اسرائیلی فوجی قبضے کے حوالے سے 53 آرڈر جاری کیے جاچکے ہیں جن سے قانونی طور پر فلسطینی ملکیت کی 13 ہزار 590  ایکڑ سے زائد زمین پر اسرائیل نے قبضہ جمالیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید