اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں زمین پر قبضہ کرنے کے لیے 13 سالہ بچے کو شہید کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے زمین پر زبردستی قبضے کی کوشش کے دوران آزادانہ گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں ایک بچہ امر علی قبہ شہید ہوگیا۔
اسرائیل فوج نے جنین میں 13 سالہ بچے پر فوجی آتشی اسلحے کا استعمال کیا بلکہ طبی امداد پہنچنے اور ایمبولینس کو زخمی کو لے جانے سے بھی روک دیا۔
امر علی کے والد نے اپنے بچے تک پہنچنے کی کوشش کی جن کو اسرائیل فوج نے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں حراست میں لے لیا۔
خبر ایجنسی وفا کے مطابق اس واقعے کے کچھ دیر بعد اسپتال انتظامیہ نے اسرائیلی گولیاں کا نشانہ بنے والے بچے کی شہادت کی تصدیق کر دی۔
مغربی کنارے پر 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک ایک ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا جاچکا ہے، جن میں 204 بچے شامل ہیں۔