• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ: تارکینِ وطن کے خلاف پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں تارکینِ وطن کے خلاف پُرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جن کے نتیجے میں سیکڑوں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جبکہ 6 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج اس ہوٹل کے باہر کیا گیا جہاں پناہ گزینوں کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے مرچ اسپرے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

مظاہرے 26 سالہ ملزم کے 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے الزام کے بعد شروع ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ملزم تارکینِ وطن ہے، اس معاملے پر آئیرلینڈ کے وزیرِ انصاف نے کہا ہے کہ جرم کو نفرت انگیزی کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔

واضح رہے کہ 2023ء میں بھی ڈبلن میں تارکینِ وطن مخالف فسادات میں درجنوں گاڑیاں جلا دی گئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید