یوگنڈا میں بس حادثے میں 63 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثہ 2 بسوں کے درمیان تصادم ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
پولیس نےمزید بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت کمپالا اور شمالی شہر گلو کے درمیان ہائی وے پر آدھی رات کو پیش آیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق مخالف سمتوں سے آنے والی یہ دونوں بسیں دوسری گاڑیوں، ایک ٹرک اور ایک ایس یو وی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔