• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیوالی کے بعد دہلی زہریلے اندھیرے میں ڈوب گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

روشنیوں کے تہوار دیوالی کے بعد بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی زہریلے اندھیرے اور دنیا کی آلودہ ترین ہوا میں ڈوب گیا۔

سوئس ایئر انڈیکس کے مطابق 20 ملین سے زائد آبادی والے نئی دہلی شہر میں دیوالی کے ایک روز بعد آج فضائی آلودگی کا پیمانہ ڈھائی فیصد ریکارڈ ہوا جو کہ عالمی ادارہ صحت کے پیمانے سے 40 گنا زیادہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نئی دہلی شہر سال بھر کی شدید آلودگی سے دوچار رہتا ہے، تاہم اس ہفتے ہوا کے معیار میں تیزی سے خرابی دیوالی کی تقریبات سے ہوئی۔

اس روایتی تہوار دیوالی میں پٹاخوں کا وسیع پیمانے پر استعمال شامل ہے، جو ہوا میں سلفر آکسائیڈز اور نائٹروجن آکسائیڈز کے ساتھ ساتھ نقصان دہ بھاری دھاتیں بھی خارج کرتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید