• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی سے جیل میں ملاقات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں تمام کیسز کیلئے لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز پر سماعت کےلیے لارجر بینچ تشکیل دےدیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات کی درخواست کل سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان لارجر بینچ میں شامل ہیں۔

دوسری طرف قیدی عرفان کی جیل میں بانی جیسی سہولتوں کی فراہمی کی درخواست بھی لارجر بینچ میں مقرر کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کیسز بھی لارجر بینچ میں مقر ر کیے گئے ہیں۔

بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواستیں شبلی فراز، علیمہ خان، سلمان اکرم راجا اور دیگر نے دائر کر رکھی ہیں۔

جیل ملاقات، جیل رولز اور ایس او پیز سے متعلق درخواستیں بھی کل سماعت کےلیے مقرر کی گئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید