وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لئے حکومت پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ خوراک کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخیرے اور نرخوں پر بریفنگ دی گئی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں موجود تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کی ہدایت بھی کی۔