گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دے دیا۔
پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قیام امن کےلیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جرگہ بنا رہے ہیں، تو وہ پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی جرگے میں اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کریں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو جلد اندازہ ہوجائے گا کہ علی امین گنڈاپور نے کہاں غلطیاں کی ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بریفنگ دی جا رہی ہے، چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا اور وزیراعلیٰ بہتری لائیں گے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جہاں بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو گورنر ہاؤس یا اپوزیشن کی مدد کی ضرورت پڑی تو ہم مثبت ردعمل دیں گے۔