• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا: وزیراعلیٰ بدل گیا لیکن سابقہ کابینہ کی مراعات تاحال برقرار

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بدل گئے لیکن سابقہ چیف منسٹر کی کابینہ کو دی گئی مراعات تاحال برقرار ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کو دی گئی مراعات اب تک برقرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو آئے ہوئے کئی دن گزار گئے ہیں، اس کے بعد بھی علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے وزرا، مشیر اورمعاونین سے مراعات واپس نہیں لی گئیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سابقہ وزیراعلیٰ کی کابینہ کے ارکان تاحال سرکاری گاڑیاں اور رہائشگاہیں استعمال کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید