• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس پر پابندیاں لگانے کا یہ صحیح وقت ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگارہے ہیں، روس پر پابندیوں کا یہ صحیح وقت ہے، امید ہے پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیٹو سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن سے ملاقات کرنا مناسب نہیں لگا، اس لیے ملاقات منسوخ کردی، پیوٹن سے بات کسی نتیجے تک نہیں پہنچتی،  روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے ہزاروں اموات ہورہی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق صدر شی جن پنگ سے بات کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین امریکا کے نہیں یورپی میزائل روس کیخلاف استعمال کررہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے لیے اختیار حاصل ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ امید ہے روسی تیل پر عائد پابندیاں زیادہ عرصے تک برقرار رکھنے کی ضرورت نہ پڑے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن دورمیں شروع ہوئی جسے روکنےکی کوشش کررہا ہوں۔

ٹرمپ نے ایک بار پھر بتایا کہ بھارت نے روس سے تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے، میراخیال ہے چینی صدرشی روسی صدر پیوٹن پر بڑا اثر رسوخ رکھتے ہیں۔

اس موقع پر نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا کہ روس پر مزید پابندیوں کا مقصد صدر پیوٹن پر جنگ بندی کیلئے دباؤ ڈالنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت روس یوکرین امن منصوبہ مذاکرات کی میز پر نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید