بھارت کی مودی سرکار نے ٹرمپ سرکار کے آگے گھٹنے ٹیک دیے، روس سے تیل کی خریداری میں کٹوتی کی تیاریاں شروع کر دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی بڑی آئل ریفائنریز نے روس سے تیل کی خریداری بالکل کم یا ختم کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس حوالے سے نریندر مودی پر تاک تاک کر نشانے لگائے اور کہا کہ ٹرمپ بولے جنگ روکو، مودی نے لڑائی بند کر دی۔
اب ٹرمپ نے کہا روسی تیل مت خریدو، مودی نے ٹرمپ کے سامنے سرنڈر کر دیا۔
کانگریس نے پاک بھارت جنگ روکنے کے امریکی صدر کے اب تک کے چھپن بیانات پر بھارتی حکومت کے نام طنزیہ پوسٹر بھی جاری کر دیا۔