صدر ایکواڈور ڈینئل نوبوآ نے کہا ہے کہ عوامی تقریب میں مجھے زہر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ نے کہا کہ زہریلی چاکلیٹ اور جیم کے ذریعے حملے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ میٹھے میں 3 انتہائی خطرناک کیمیکل شامل تھے اور یہ یقیناً حادثاتی نہیں ہوسکتا۔
صدر ایکواڈور نے مزید بتایا کہ میری ٹیم کے پاس زہر دینے کی کوشش کے ٹھوس ثبوت ہیں۔