امریکی فوجیوں کی تنخواہیں نجی امداد سے ادا ہوں گی، حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث بحران شدت اختیار کر گیا۔
امریکا میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث فوجیوں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں متاثر ہونے لگیں، جس کے بعد ایک نامعلوم ڈونر نے 130 ملین ڈالر کی رقم امریکی فوجیوں کی تنخواہوں کے لیے فراہم کر دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں حکومتی محکمے جزوی طور پر بند ہو چکے ہیں اور وفاقی ملازمین سمیت فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کا سامنا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ایک قریبی دوست نے یہ امدادی رقم بطور امدادی چیک فراہم کی تاکہ فوجیوں کی تنخواہیں وقت پر ادا کی جا سکیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں حکومت یکم اکتوبر سے شٹ ڈاؤن کا شکار ہے، کیونکہ ری پبلکن اور ڈیموکریٹ اراکین نئے مالیاتی بجٹ پر متفق نہیں ہو سکے۔