ترکیہ میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی پر سوار 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
ترک حکام نے بتایا ہے کہ ترکیہ کے ایک ریزورٹ کے قریب بحیرۂ ایجیئن میں کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے 2 کو بچا لیا گیا ہے۔
ترک حکام کے مطابق کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ ان کی حالت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔