• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ، امریکی بحری بیڑہ وینزویلا کے قریب تعیناتی کیلئے تیار

وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ، امریکی بحری بیڑہ وینزویلا کے قریب تعیناتی کیلئے تیار
وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ، امریکی بحری بیڑہ وینزویلا کے قریب تعیناتی کیلئے تیار

امریکی انتظامیہ نے ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے امریکی بحریہ کا سب سے بڑا طیارہ بردارہ جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ وینزویلا کے قریب تعینات کرنے کےلیے تیار ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون میں امریکی فوجی ترجمان نے بتایا کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی بحریہ کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز اور 5 تباہ کن جہازوں پر مشتمل امریکی حملہ آور بیڑا تعیناتی کا حکم دے دیا ہے۔

پینٹاگون ترجمان شان پانیل نے بتایا کہ قومی دفاع و سلامتی کی خاطر امریکی جنوبی کمانڈ نے خطے میں اپنی صلاحیتوں میں اضافہ، نگرانی اور غیرقانونی حرکات و سکنات روکنے کےلیے یہ فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بھی 6 ہزار امریکی سیلرز اور میرین خطے میں موجود ہیں جبکہ امریکی طیارہ بردار جہاز اور 5 تباہ کن جہازوں کی تعیناتی سے اس میں 4 ہزار 500 اہلکاروں کا مزید اضافہ ہوجائیگا۔

بتاتے چلیں امریکی طیارہ بردارہ جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ اس وقت بُحیرہ روم میں تعینات ہے اور یہ ابھی واضح نہیں کہ وہ کب تک لاطینی امریکہ پہنچے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید