بڑھتے قرضوں کی ادائیگی کا دباؤ کم کرنے کے لیے بھارتی حکومت کی جانب سے اڈانی گروپ کو مبینہ طور پر مالی معاونت فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا ’واشنگٹن پوسٹ‘ کے مطابق ایک تحقیقاتی رپورٹ کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مودی حکومت نے ارب پتی صنعتکار گوتم اڈانی کی مالی مشکلات کم کرنے کے لیے ریاستی لائف انشورنس کارپوریشن (LIC) سے 3.9 ارب ڈالر کی خطیر رقم اِن کی کمپنیوں کو منتقل کی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سرکاری اہلکاروں نے براہِ راست اس منصوبے کی نگرانی کی جس کے تحت اڈانی گروپ کو سرمایہ فراہم کیا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت کے دوسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی پر گزشتہ سال امریکی حکام نے رشوت اور فراڈ کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد مغربی بینکوں نے اِنہیں قرض دینے سے گریز کیا۔