• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی گارنٹی کے تحت یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے کیلئے تیار ہیں: فرانس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس نے سیکیورٹی گارنٹی کے تحت یوکرین میں فوجی دستے بھیجنے سے متعلق ارادے کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل پیئر شیل کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو یوکرین کی حمایت میں سیکیورٹی گارنٹیز کے تحت فرانس 2026ء میں فوجی دستے تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی فوج بیک وقت تین ممکنہ خطرات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جن میں یوکرین میں ممکنہ تعیناتی اور نیٹو (NATO) کے اندر اپنی ذمے داریوں کی ادائیگی شامل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید