• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: سمرٹائم ختم ہونے کا وقت آن پہنچا، گھڑیاں آج شب ایک گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لندن میں سَمر ٹائم ختم ہونے کا وقت آن پہنچا ہے، سردیوں میں شام جَلدی ہونے کی صورت میں گھڑیاں آج شب ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی شب دو بجتے ہی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کر کے ایک بجا دیا جائے گا جس کے بعد برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق چار سے بڑھ کر پانچ گھنٹے ہوجائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔

اتوار کی صبح گھڑیوں میں وقت کی تبدیلی سے لوگوں کوایک گھنٹہ زائد سونے کا موقع ملے گا۔

لندن میں وِنٹر ٹائم آئندہ برس 29 مارچ تک جاری رہے گا جس کے بعد گھڑیوں کو پھر ایک گھنٹہ آگے کر دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن میں سَمر ٹائم کے اختتام پر اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ میں وقت خود بخود درست ہو جاتا ہے جبکہ گاڑی اور دیوار میں لگی گھڑیوں میں وقت کو خود ٹھیک کرنا پڑتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید