امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ ملائیشیا کے موقع پر قطر میں مختصر قیام کرتے ہوئے امیر قطر تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم سے جہاز میں ملاقات کی۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں پائیدار امن ہونا چاہیے، اس سلسلے میں جلد ٹاسک فورس تیار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حماس کو فوری طور پر یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنی چاہئیں، امریکا آئندہ 48 گھنٹوں میں صورتحال پر گہری نظر رکھے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنے کو تیار ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے تب تک ملاقات نہیں کروں گا جب تک امن معاہدے کا امکان نظر نہیں آئے گا۔