جنوب ایشیائی ممالک کی تنطیم آسیان کے رکن ممالک کے سربراہوں کا تین روزہ اجلاس ملائشیا میں شروع ہورہا ہے۔
کوالالمپور میں منعقد اس اجلا س میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چین کے وزیراعظم لی چیانگ Li Qiang، جاپان کی نئی وزیراعظم تاکائے سانائی Takaichi Sanae، جنوبی کوریا کے صدر لی جائے مونگ Lee Jae-myung شامل ہیں۔
اجلاس میں برازیل کے سدر لولا ڈا سلوا، Lula da Silva، جنوبی افریقا، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے رہنما بھی شریک ہورہے ہیں۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اس موقع پر بھی ذاتی حیثیت میں موجود نہیں ہوں گے، وہ ورچوئل طور پر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں Timor-Leste کو گیارہواں رکن تسلیم کیے جانے کا امکان ہے۔
آسیان اجلاس کا مقصد اقتصادی انضمام ہے تاہم ساؤتھ چائنا سی کی صورتحال، بڑھتی امریکا چین مسابقت، غزہ کی صورتحال اور میانمار میں خانہ جنگی پر بھی بات کیے جانے کا امکان ہے۔