• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کملا ہیرس نے پھر صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق امریکی نائب صدر اور ٹرمپ کے خلاف ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ایک بار پھر صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دے دیا۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی اپنا کام مکمل نہیں کیا ہے۔ میں دوبارہ صدارتی الیکشن لڑ سکتی ہوں۔

امریکا کی سابق صدارتی امیدوار کا کہنا ہے کہ میں امکانی طور پر ایک دن امریکا کی صدر ہوں گی اور مجھے اعتماد ہے کہ مستقبل میں وائٹ ہاؤس میں ایک خاتون صدر موجود ہو گی۔ 

انہوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں کی رائے عامہ کے اس جائزے کو مسترد کر دیا جس کے مطابق اس بات کا امکان کم ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی انہیں پھر سے نامزد کرے گی۔ 

کملا ہیرس نے ٹرمپ کو ایک آمر قرار دیا اور کہا کہ میں نے اپنی صدارتی مہم کے دوران ٹرمپ کے بارے میں جن باتوں سے متنبہ کیا تھا وہ درست ثابت ہوئی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید